مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول اور مفادات کے تحفظ میں ہمارا عزم پختہ اور غیر متزلزل ہے
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے 43 سال قبل قربانیاں دیکر انقلاب اسلامی کو کامیابی اور ایران کو استقلال اور آزادی سے سرافراز کیا۔ ایرانی قوم آج بھی انقلاب اسلامی کے ہمراہ کھڑی ہے۔ ایرانی قوم کا اپنے حقوق کے حصول اور مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں عزم بہت ہی مضبوط ، پختہ اور غیر متزلزل ہے۔
آپ کا تبصرہ